Time 07 اگست ، 2024
صحت و سائنس

دل اور دماغ کی صحت کیلئے کون سے 2 خشک میوہ جات ضروری ؟

دل اور دماغ کی صحت کیلئے کون سے 2 خشک میوہ جات ضروری ؟
اخروٹ اپنی شکل کی وجہ سے دماغ کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے جبکہ بادام دماغ کو تیز اور آنکھوں کی روشنی کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے/ فائل فوٹو

بادام ہو یا اخروٹ دونوں کا شمار خشک میوہ جات میں کیا جاتا ہے اور دونوں ہی افادیت سے بھرپور ہیں۔

اخروٹ اپنی شکل کی وجہ سے دماغ کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے جبکہ بادام دماغ کو تیز اور آنکھوں کی روشنی کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

اخروٹ 

اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو دل کو صحت مند بنانے اور دل کی بیماریوں سے بچانے میں اپنا  کردار ادا کرتا ہے۔

اسی طرح اخروٹ میں  میگنشیم، کاپر اور فاسفورس موجود ہوتا ہے جو دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

بادام

بادام میں پائے جانے والے  مونوان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ گڈ کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا کر برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور یہ بھی  دل کیلئے مفید ہے۔

بادام میں وٹامن ای کی بھاری مقدار ہوتی ہے، وٹامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہیں، جو خلیوں کو نقصان سے بچا کر قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔

اس کے علاوہ بادام میں میگنشیم بھی پایا جاتا ہے جو پٹھوں کے ساتھ ساتھ اعصابی فعال، شوگر کی سطح کو کنٹرول اور ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

مزید خبریں :