Time 07 اگست ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ایکس کی ریپلائیز میں لائیک، کمنٹس اور ری پوسٹ بٹن ہٹانے کی آزمائش

ایکس کی ریپلائیز میں لائیک، کمنٹس اور ری پوسٹ بٹن ہٹانے کی آزمائش
اس تبدیلی کی آزمائش ایکس کی آئی او ایس ایپ میں کی جا رہی ہے / فائل فوٹو

ایکس (ٹوئٹر) کی جانب سے ایک اور ایسی تبدیلی پر کام کیا جا رہا ہے جو بیشتر صارفین کو پسند نہیں آئے گی۔

ایکس کی جانب سے پوسٹس کے ریپلائی آپشن میں لائیک، کمنٹس اور ری پوسٹ بٹانے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

ان بٹنوں کے ساتھ ساتھ ویو کاؤنٹ کو بھی ریپلائی پوسٹس سے ہٹایا جا رہا ہے۔

یہ نئی تبدیلی ابھی ایکس میں متعارف نہیں کرائی گئی مگر اس کا کوڈ آئی او ایس ایپ میں نظر آیا ہے۔

اس تبدیلی کا عندیہ ایلون مسک کافی عرصے سے دے رہے تھے۔

اکتوبر 2023 میں انہوں نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا تھا کہ ہم ایکس ٹائم لائن سے تمام ایکشن بٹن (لائیک، ری پوسٹ اور دیگر) کو ہٹا دیں گے اور صرف ویو کاؤنٹ شو ہوگا۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں ایکس کو خریدنے کے بعد ایلون مسک کی جانب سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سب سے بڑی تبدیلی تو 2023 میں اس وقت کی گئی جب اس کا نام ٹوئٹر سے بدل کر ایکس رکھ دیا گیا۔

حال ہی میں ایکس میں پبلک لائیکس کے آپشن کو پرائیویٹ کر دیا گیا۔

یعنی اب ایکس میں یہ دیکھنا ممکن نہیں کہ کسی پوسٹ کو کس نے لائیک کیا، البتہ لائیک کاؤنٹ ابھی تک موجود ہے۔

مزید خبریں :