09 اگست ، 2024
ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 17.96 فیصد ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےکے دوران 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 32.23 فیصد اضافہ ہوا، انڈے4.28 فیصد، لہسن 3.23 فیصد، ایل پی جی 1.73 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 0.97 فیصد، دال مونگ 0.83 فیصد اور آلو 0.70 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19.12 فیصد کمی ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق کیلے 1.55 فیصد، آٹا 1.39 فیصد سستا ہوا۔