Time 11 اگست ، 2024
دنیا

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے، تل ابیب میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے، تل ابیب میں  بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے
تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، نیتن یاہو سے مستعفیٰ ہونے اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا/ فائل فوٹو

اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

 فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

ادھر سوئیڈن میں بھی فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، شرکا نے فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے، لندن میں بھی ساحل سمندر پر فلسطینی پرچم تھامے بڑی تعداد میں لوگوں نے غزہ میں اب تک شہید ہونے والوں کو یاد کیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں بھی سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

دوسری جانب تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، نیتن یاہو سے مستعفیٰ ہونے اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔


مزید خبریں :