Time 13 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

خلیل الرحمان میں اتنا تکبر اور حقارت ہے وہ اپنے منہ کی کھارہے ہیں: اداکارہ ریشم

خلیل الرحمان میں اتنا تکبر اور حقارت ہے  وہ اپنے منہ کی کھارہے ہیں: اداکارہ ریشم
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ آپ نے جو بھی کرنا ہے اپنے گھر میں کریں یوٹیوب پر آکر اپنا مذاق نہ اڑوائیں ایسے لوگ برباد ہوجاتے ہیں: پوڈکاسٹ میں گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم  مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمان پر ایک بار پھر پھٹ پڑیں۔

حال ہی میں خلیل الرحمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے اور میں بلاوجہ کسی سے نفرت نہیں کرتا کیوں کہ میں نفرت کرنے والا انسان نہیں ہوں لیکن میں اعتراف کرتا ہوں کہ مجھے نفرت ایک ہی شخص سے ہے جو نعمان اعجاز ہے‘۔

خلیل الرحمان کے بیان پر  اداکارہ ریشم نے ایک بار پھر  ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ’  نعمان اعجاز اتنی محنت کرتے ہیں ان جیسا اداکار پورے پاکستان میں نہیں، خلیل الرحمان کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ نعمان اعجاز کیلئے ایسے الفاظ کہیں؟ خلیل الرحمان نے ماہرہ خان کیلئے کیا کچھ نہیں کہا،  انہوں نے کس اداکار کیلئے نہیں کہا‘؟۔

ریشم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ’خلیل الرحمان کی کئی ویڈیوز دیکھیں، ایک اچھے رائٹر کو یہ زیب نہیں دیتا لیکن خلیل الرحمان میں اتنا تکبر اور اتنی حقارت ہے کہ وہ اپنے منہ کی کھا رہے ہیں، فنکاروں پر تنقید کرنے والے لوگوں پر آج زمانہ ہنس رہا ہے‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ آپ نے جو بھی کرنا ہے اپنے گھر میں کریں یوٹیوب پر آکر اپنا مذاق نہ اڑوائیں ایسے لوگ برباد ہوجاتے ہیں، خلیل الرحمان ہر وقت عورت کو ٹارگٹ کیوں کرتے ہیں  مجھے اس بات کا جواب دیں، انہوں نے مار کھاکر بھی یہی کہا ہے کہ میں مرتے دم تک یہی کروں گا، آپ خود  تو  رات میں کہاں کہاں جاتے ہیں لیکن لوگوں کی زندگی میں آکر ان کی  کردار کشی کرتے ہیں اپنے گریبان میں کسی نے نہیں جھانکنا ‘۔


مزید خبریں :