Time 13 اگست ، 2024
دنیا

جڑواں بیٹوں کا برتھ سرٹیفکیٹ لینے گئے فلسطینی کے گھر پر اسرائیل نے بم گرادیے، نوزائیدہ شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، تازہ بمباری میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ پٹی  کے شہر دیر البلاح  میں اسرائیلی بمباری میں 2 نوزائیدہ جڑواں بچے بھی شہید ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیر البلاح کے مشرق میں واقع القستال ٹاورز کا رہائشی گزشتہ روز پیدا ہونے والے اپنے جڑواں بیٹوں کے برتھ سرٹیفکیٹ لینے گیا۔

لیکن پیچھے سے اس کے گھر پر اسرائیلی فوج کا حملہ ہوا اور اس کے جڑواں بچے شہید ہوگئے۔

والد جیسے ہی واپس گھر آیا تو بچوں کے شہید ہونےکی خبر سن کر غم سے نڈھال ہوگیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔ 

جڑواں بچوں کے والد نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی پیدائش کی خوشی منانے کا بھی وقت نہیں ملا، ان بچوں کا کیا قصور تھا۔


مزید خبریں :