Time 14 اگست ، 2024
پاکستان

عہد کریں پالیسیوں کے تسلسل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے: احسن اقبال

عہد کریں پالیسیوں کے تسلسل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے: احسن اقبال
پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے ترقی کے اہداف کا درست تعین نہیں کر سکے: وفاقی وزیر کا یوم آزادی پر پیغام/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ عہد کریں پالیسیوں کےتسلسل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

یوم آزادی پر جاری پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ اس ملک کے قیام کےلیے ہمارے آباو اجداد نے بیشمار قربانیاں دیں، ہمیں داخلی، علاقائی اور عالمی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے ترقی کے اہداف کا درست تعین نہیں کر سکے، ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک ہم سے بہت آگے نکل گئے لیکن ہم آج بھی اپنی منزل کا تعین کرنے میں لگے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حکومت کو ملک کی معاشی، سماجی و ادارہ جاتی سمت کا ادراک ہے، عہد کریں پالیسیوں کےتسلسل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔


مزید خبریں :