Time 15 اگست ، 2024
دنیا

ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈانسنگ ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے؟

ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈانسنگ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بظاہر ایلون مسک اور ٹرمپ Bee Gees کے مشہور گانے 'Stayin Alive' پر ڈانسنگ موو کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کو ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جسے  1.2 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

اس ویڈیو کی حیقیت کیا ہے؟

دراصل یہ ویڈیو اصل نہیں ہے بلکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

یہ ویڈیو سب سے پہلے امریکی سینیٹر مائیک لی نے شیئر کی تھی جسے بعد میں مسک نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

ایلون مسک نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ اب ناقدین کہیں گے کہ یہ آے آئی سے بنائی گئی ویڈیو ہے۔


مزید خبریں :