Time 17 اگست ، 2024
دنیا

بھارت: خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری

بھارت: خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری
بھارتی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن نے آج 24 گھنٹے کے لیے ضرروی خدمات کے علاوہ تمام کام بند کرنے کا اعلان کردیا فوٹو: فائل

بھارتی شہرکلکتہ میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی وحشیانہ عصمت دری اور قتل کے خلاف بھارت بھر میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے۔

کئی شہروں میں طبی سہولیات احتجاجاً بند کردی گئی ہیں اور بھارتی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن نے آج 24 گھنٹے کے لیے ضرروی خدمات کے علاوہ تمام کام بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں بھی شہر میں احتجاج کررہی ہیں۔

خاتون ڈاکٹر کے قتل کی تحقیقات بھی جاری ہیں جبکہ بھارتی سی بی آئی نے کالج کے 4 ڈاکٹروں اور سابق پرنسپل کو بھی تفتیش کے لیےطلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل بھارت کے شہر کلکتہ میں ایک 31 سالہ لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کی لاش  میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا تھا اور بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔


مزید خبریں :