Time 17 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ریشم کو انڈسٹری میں متعارف کرایا لیکن وہ مجھے استاد نہیں مانتی، سید نور کا اداکارہ سے شکوہ

ریشم کو انڈسٹری میں متعارف کرایا لیکن وہ مجھے استاد نہیں مانتی، سید نور کا اداکارہ سے شکوہ
مجھے نہیں معلوم کہ وہ کام کیوں نہیں کر رہی یا لوگ اسے کاسٹ کیوں نہیں کر رہے لیکن میرے پاس اس وقت ریشم کیلئے کوئی کردار نہیں ہے: ہدایتکار/ فائل فوٹو

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سید نور نے اداکارہ ریشم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں ریشم مجھے اپنا استاد کیوں نہیں مانتی۔

سید نور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ ریشم ایک ذہین اداکارہ ہے، فلم انڈسٹری میں ریشم کو میں نے متعارف کروایا لیکن بدقسمتی سے وہ آج مجھے اپنا استاد نہیں سمجھتی۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے استادوں میں ایوب خاور سمیت دیگر کا نام لیتی ہے جس کا مجھے کوئی دکھ نہیں، میں خوش ہوں کہ میں نے اداکارہ کو متعارف کروایا اور  ان کے پہناوے و شخصیت کو نکھارا۔

سید نور نے ریشم کے انڈسٹری میں کام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کام کیوں نہیں کر رہی یا لوگ اسے کاسٹ کیوں نہیں کر رہے لیکن میرے پاس اس وقت اداکارہ کیلئے کوئی کردار نہیں ہے۔

ہدایتکار نے مزید کہا کہ اگر میرے پاس ریشم کے لیے کوئی کردار ہوا تو میں انہیں ضرور دوں گا، وہ مجھے کبھی اپنا استاد تسلیم نہیں کرتی، وہ مجھے اپنے ساتھ دوسرے اساتذہ کا کام دکھائے۔ 

مزید خبریں :