Time 23 اگست ، 2024
دنیا

کلکتہ زیادتی کیس: ڈاکٹر کے آخری لمحات میں ساتھ کالج پرنسپل کا 'جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ' ہوگا

کلکتہ زیادتی کیس: ڈاکٹر کے آخری لمحات میں ساتھ کالج پرنسپل کا جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ ہوگا
عدالت نے گھوش اور چاروں ڈاکٹروں کے پولی گراف ٹیسٹ کی اجازت دی ہے کیونکہ یہ پانچوں مرنے والی ڈاکٹر کے آخری لمحات میں اس کے ساتھ تھے__فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آئے المناک واقعے کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے والے آر جی کار اسپتال کلکتہ کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سندیپ گھوش سمیت 5 ڈاکٹروں کا پولی گراف ٹیسٹ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی جس میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے  سندیپ گھوش اور دیگر چار  ڈاکٹروں کو 9 اگست کو ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں  پیش کیا۔

عدالت نے گھوش اور چاروں ڈاکٹروں کے پولی گراف ٹیسٹ کی اجازت دی ہے کیونکہ یہ پانچوں مرنے والی ڈاکٹر کے آخری لمحات میں اس کے ساتھ تھے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ سی بی آئی نے سندیپ گھوش اور دیگر چار جونیئر ڈاکٹروں کو شمالی کلکتہ کے سیالدہ میں ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تاکہ ان جھوٹ کا پتا لگانے کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت طلب کی جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ عدالت سے اجازت اور مشتبہ شخص کی رضامندی کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ گھوش نے ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم انہیں فوری طور پر دوسرے اسپتال میں بڑا عہدہ مل گیا جس نے متعدد سوالات کو جنم دیا ہے۔

اس کے علاوہ سندیپ گھوش کے خلاف سرکاری ہیلتھ سینٹر میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں :