Time 23 اگست ، 2024
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: فائر وال اور انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ: فائر وال اور انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق درخواست  آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب سے متعلق درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ 

عدالت نے کہا کہ  اسی طرح کے کیسز جسٹس شکیل احمد سن رہے ہیں جس کے بعد درخواست کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے  انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب سے متعلق درخواست کو  آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ 

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بغیر نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کردی گئی ہیں، ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔


مزید خبریں :