Time 24 اگست ، 2024
دنیا

بھارت: سرکاری اسپتال کی حدود میں 25 سالہ نوجوان کی 65 سالہ خاتون سے جنسی زیادتی

بھارت: سرکاری اسپتال کی حدود میں 25 سالہ نوجوان کی 65 سالہ خاتون سے جنسی زیادتی
متاثرہ خاتون علاج کی غرض سے سرکاری اسپتال آئی تھی اور دیر ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال کی حدود میں ہی سو رہی تھی: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ کے بعد ریاست مہاراشٹرا کے اسپتال میں بھی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے ضلع چھکا بالا پور میں قائم سرکاری اسپتال کی حدود میں 25 سالہ نوجوان نے اپنی عمر سے دوگنا سے بھی بڑی خاتون کو جنسی زیادتہ کا نشانہ بنا ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایک 65 سالہ خاتون کے ساتھ پیش آیا جو گاؤں سے علاج کی غرض سے اسپتال آئی تھی تاہم وقت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کا علاج نہ ہو سکا تو اس نے رات اسپتال کی حدود میں ہی گزارنے کا فیصلہ کیا، معمر خاتون اسپتال کی حدود میں سو رہی تھی کہ رات 2 بجے کے قریب 25 سالہ ملزم نے خاتون کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی جانب سے مدد کی پکار پر آس پاس موجود موقع پر پہنچے اور خاتون کو ریسکیو کر کے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کلکتہ کے آر جی کار اسپتال میں لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں بھی ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے اسپتال عملے کی مدد سے نرس کو یرغمال بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں :