Geo News
Geo News

Time 25 اگست ، 2024
جرائم

قصور سے بوری میں بند انسانی جسم کے مختلف اعضا برآمد

قصور سے بوری میں بند انسانی جسم کے مختلف اعضا برآمد
پولیس حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتاہےکہ کسی نےقتل کے بعد لاش کے ٹکڑےکرکے پھینکے ہیں__فوٹو: فائل

قصور میں جماعت پورہ کے علاقے سے ایک بوری میں انسانی جسم کے مختلف اعضا برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے شناخت کے لیے اعضاکے نمونے حاصل کر لیے ہیں جب کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتاہےکہ کسی نےقتل کے بعد لاش کے ٹکڑےکرکے پھینکے ہیں۔