25 اگست ، 2024
راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست کا ذمہ دار پچ کو ٹھہرا دیا۔
بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 10 وکٹوں کی شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا میرے خیال میں ہمیں تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔
شان مسعود کا کہنا تھا شکست کی وجوہات ہیں، دوسری اننگز میں 117 رنز کی لیڈ اتارنے کے بعد ہم ڈرا کا سوچ رہے تھے۔
کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم کا کہنا تھا میرے خیال میں ٹیسٹ میچ کے لیے یہاں کی مختلف پچ تھی، ڈومیسٹک کرکٹ میں پنڈی کی وکٹ ایسی نہیں ہوتی تھی، پہلے ٹیسٹ کے لیے یہاں کی کنڈیشنز مختلف تھیں۔