26 اگست ، 2024
انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلادیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ’پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے‘؟
ایکس پر جاری پیغام میں سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے ؟ جب میں نے پی ایس ایل کھیلی تب لیگ کا معیار بہت شاندار تھا‘ ۔
کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے کام کرنے کا انداز اچھا تھا اور نوجوان صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تھے، اب وہاں کیا ہو رہا ہے؟
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔