27 اگست ، 2024
پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ریما خان کی گذشتہ دنوں ایک نومولود بچے کے ساتھ تصویر کا معمہ حل ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ ریما خان کی گود میں موجود بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر مختلف افواہوں اور مبارک بادوں کے ساتھ وائرل ہوئی تھی۔
اس بارے میں اب اداکارہ ریما خان کے شوہر ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے جیو نیوز کو سب کچھ بتا دیا ہے۔
نمائندہ جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق شہاب نےکہا کہ یہ بچہ ریما خان کا نہیں بلکہ ان کی کزن کا بیٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان افواہوں یا ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ خدا کرے اگر کوئی ایسی خبر ہوئی تو وہ سب سے پہلے جیو نیوز کے ساتھ ہی شیئر کریں گے۔
واضح رہے کہ ریما نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔