Time 30 اگست ، 2024
دنیا

غزہ کی مدد کر سکے نا نیتن یاہو کے انتہاپسندوں کو لگام ڈال سکے: سربراہ ای یو خارجہ پالیسی

غزہ کی مدد کر سکے نا نیتن یاہو کے انتہاپسندوں کو لگام ڈال سکے: سربراہ ای یو خارجہ پالیسی
جوزف بوریل اس سے قبل فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے والے اسرائیلی وزرا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں: فائل فوٹو

برسلز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ ہمیں غزہ کے لوگوں کی جتنی مدد کرنی چاہیے تھی ہم وہ نہیں کر پائے۔ 

 اسرائیلی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے جوزف بوریل نے غزہ کے لوگوں کی خاطر خواہ مدد نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پرہم نے بہترین رد عمل دیا لیکن اتنا نہیں جتنا ہمیں کرنا چاہیے تھا  اور نا ہی  ہم غزہ کے  لوگوں کی اتنی مدد کرسکے جتنی مدد کرنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نیتن یاہو کی حکومت کے انتہاپسندوں کولگام نہیں ڈال سکے اور ہم مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں کرپائے۔ 

جوزف بوریل نے گزشتہ روز بیلجیئم میں ہونے والی یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی میٹنگ سے گفتگو میں بھی فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے والے اسرائیلی وزرا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ 


مزید خبریں :