Time 30 اگست ، 2024
پاکستان

48 سال بعد اگست کے مہینے میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل پاگیا

48 سال بعد اگست کے مہینے میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل پاگیا
1976 کے بعد اب اگست میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل ہوا ہے: محکمہ موسمیات— فوٹو: محکمہ موسمیات

48 سال بعد اگست کے مہینے میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل پاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا نام اسنیٰ رکھا گیا ہے، سمندری طوفان سے کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 1976 کے بعد اب اگست میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل ہوا ہے، 1944، 1964 اور 1976 میں اگست میں سمندری طوفان بنا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماضی میں بننے والے ان سمندری طوفانوں میں سے کسی کو نام نہیں دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات میر صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ جنوب میں کراچی اورگوادر کے نزدیک سمندرکے قریب کل سائیکلون بناہے، سائیکلون کا نام اسنیٰ ہے، عام طور پرسائیکلون سمندر سے خشک زمین کی طرف بڑھتا ہے مگر یہ سائیکلون زمین سے سمندر کی طرف سے گیا۔

انہوں نے بتایاکہ سائیکلون آئندہ کچھ گھنٹوں میں سمندری طوفان بنے گا، سائیکلون اسنیٰ بحیرہ عرب میں شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔


مزید خبریں :