31 اگست ، 2024
کراچی: مون سون سسٹم کے تحت ہونے والی بارشوں نے گرمی کی شدت کو دور کیا تو ایسے میں بدلتے موسم نے شہر کے درجہ حرارت کو بھی گرا دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ یعنی اگست میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگست کا معمول کا اوسط کم سےکم درجہ حرارت 26.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے جب کہ گزشتہ رات ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت معمول سے 3.2 سینٹی گریڈکم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگست 2019 میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اب تک کا اگست کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 7 اگست 1984 کا ہے جبکہ کم سےکم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔