Time 31 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

میری اور اہلیہ کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے: بلال قریشی

میری اور اہلیہ کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے: بلال قریشی
اداکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے سوال وجواب کے سیشن کا انعقاد کیا تھا جس دوران انھوں نے اہلیہ اور اپنی عمر کے درمیان 10سال کے فرق کا انکشاف کیا/فوٹوفائل

پاکستانی اداکار بلال قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور اہلیہ عروسہ قریشی کی عمروں کے درمیان 10سال کا فرق ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر Ask me questionکے نام سے سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا تھا جس دوران انہوں نے مداحوں کے کئی سوالات کے جوابات دیے۔

ایک صارف نےبلال قریشی سے سوال کیا کہ آپ کے اور اہلیہ کے درمیان عمر میں کتنا فرق ہے؟  اس پر بلال قریشی نے جواب میں بتایا کہ 10سال ۔

بعد ازاں اسی صارف نے ایک اور سوال کیاکہ اہلیہ سے آپ 10سال بڑے ہیں یا اہلیہ آپ سے 10  سال بڑی ہیں۔

سوال پر پر بلال نے سیدھا جواب دینے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا اور لکھا کہ ’بیٹا اگر یہ سوال میری اہلیہ نے پڑھ لیا نہ وہ آپ کو بتائیں گی‘۔

اگر چہ بلال اہلیہ اور اپنی عمر کے سوال سے متعلق اس سوال کا واضح جواب نہیں دے سکے  لیکن میڈیا ویب سائٹ حتیٰ کہ وکی پیڈیا پر بھی دی گئی عمروں میں  بلال قریشی کی عمر، ان کی اہلیہ عروسہ قریشی سے کم بتائی جائی جاتی ہے۔

اسی سیشن میں ایک صارف نے بلال سے بہترین تعلق کیلئے کوئی نصیحت طلب کی تو اداکار کا کہنا تھا کہ ایک کامیاب تعلق کیلئے عزت ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلال نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہمارے کامیاب ازدواجی رشتے کاراز یہ ہے میں عروسہ سے بہت ڈرتا ہوں۔

یاد رہے کہ بلال اور عروسہ قریشی 2015 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور جوڑے کے اب دو بیٹے بھی ہیں۔

مزید خبریں :