01 ستمبر ، 2024
پاکستان میں منکی پاکس (ایم پاکس) کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد یہ پاکستان میں رپورٹ ہونے والا منکی پاکس کا چوتھا کیس ہے۔
پشاور کے شہری کو 29 اگست کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علامات کی بنیاد پر آئیسولیٹ کیا تھا، 47 سالہ متاثرہ شخص ایک خلیجی ملک کا سفر کرکے آیا تھا۔
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا ہے کہ تمام ائیر پورٹس پر اسکریننگ کا موثر نظام موجود ہے، وفاق اور صوبے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ضروری اقدامات کو بروقت یقینی بنارہے ہیں۔
اُدھر کراچی میں مشتبہ علامات کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے شخص کا منکی پاکس کا ٹیسٹ منفی آگیا، محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں اب تک منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔