Time 01 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

نازیبا ویڈیوز بنانے کیلئے وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے لگائے گئے: بھارتی اداکارہ کا انکشاف

نازیبا ویڈیوز بنانے کیلئے وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے لگائے گئے: بھارتی اداکارہ کا انکشاف
بھارت میں ملیالم فلم نگری سے متعلق ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ایک بار پھر فلم اور ٹی وی کی نگری میں می ٹو مہم جاری ہے— فوٹو:فائل

بھارتی اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ملیالم فلم انڈسٹری میں اداکاروں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کیلئے وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے۔

بھارت میں ملیالم فلم نگری سے متعلق ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ایک بار پھر فلم اور ٹی وی کی نگری میں می ٹو مہم جاری ہے۔ اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد ملیالم انڈسٹری کی اداکاراؤں نے ساتھی اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔

تامل، تیلگو اور ملیالم کی کئی فلموں میں کام کرنے والی سینیئر اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے بھی اہم انکشافات کیے ہیں۔

اداکارہ نے الزام لگایا کہ ملیالم انڈسٹری میں فلموں کے سیٹ پر اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کیلئے وینٹی وینز میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے اور میں نے خود مرد اداکاروں کو موبائل فونز پر وہ قابل اعتراض ویڈیوز دیکھتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کیرالہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران مردوں کے گروپ کو دیکھا جو  موبائل پر ویڈیو دیکھ کر ہنس رہے تھے، میں نے کریو ممبر کو بلا کر پوچھا تو اس نے بتایاکہ وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرہ لگے ہیں جن سے اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ اس واقعے کے بعد میں نے کئی اداکاراؤں کو وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے کا بتایا اور پھر خود بھی وینٹی وین میں کپڑے بدلنے سے گریز کیا بلکہ الگ تھلگ رہ کر آرام کرتی تھی اور کھانا کھاتی تھی۔

اداکارہ نے ویڈیوز دیکھنے والے اداکاروں کا نام نہیں بتایا لیکن کہا کہ اداکاراؤں کو اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی۔

دوسری جانب اداکارہ سریلیکھا مترا نے ہدایت کار رنجیتھ کی شرکت پر سیمینار میں شرکت سے انکار کردیا۔ ڈائریکٹر پر کئی اداکاراؤں نے ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

مزید خبریں :