Time 01 ستمبر ، 2024
پاکستان

’چیف جسٹس قاضی فائز کی توسیع کا معاملہ اب بھی آن دا ٹیبل ہے‘: منیب فاروق کا انکشاف

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں سینیئر تجزیہ کار منیب فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع کا معاملہ اب بھی آن دا ٹیبل ہے۔

پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے منیب فاروق کا کہنا تھاکہ جو مینڈیٹ ن لیگ کے پاس ہے مولانا فضل الرحمان سے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا ملنا بغیر وجہ نہیں ہے، اس پر اسٹیلشمنٹ کو اعتراض نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھاکہ ’میرے خیال میں قانون سازی کے حوالے سے معاملات ہیں، خواب ہے پورا ہوتا ہے یا نہیں ہوتا، 25 اکتوبر سے پہلے نوٹیفکیشن جاری نہیں کرنا اس سے پہلے پہلے کوئی کام ڈل سکتا ہے ڈال دیں گے‘۔

انہوں نے بتایاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹیشن دینے والا معاملہ اسٹل آن دا ٹیبل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب وفاقی وزیر قانون کہتے ہیں 25 اکتوبر کو نوٹیفکیشن کریں گے، اس کا مطلب ہے پونے دو مہینے ہیں جس نے بھی جو کرنا ہے وہ کرنے کی کوشش تو کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں تجزیہ کار محمد مالک کا کہنا تھاکہ بالکل مولانا فضل الرحمان نے چلنا ہے بھی ہے تو انہوں نے کہا ہوگا صدر اور وزیراعظم ملنے آئیں وہ اپنے لوگوں کو بتائٰن گے کہ وہ خود چل کر آئیں ہیں، اس سے کچھ دن پہلے انہوں نے اعلان کیا کہ میں اپنی تحریک چلاؤں گا، یہ چیزیں بائے چانس نہیں ہو رہی ہیں۔


مزید خبریں :