Time 02 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ سے دعا سلام ہے، انکی فیملی سے قریب ہوں: مریم نفیس

شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ سے دعا سلام ہے، انکی  فیملی سے قریب ہوں: مریم نفیس
اداکارہ مریم نفیس حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان نے ان سے ان کے کیرئیر سمیت ذاتی موضوعات پر بھی گفتگو کی/فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سابق بوائے فرینڈ سے تاحال دعا سلام ہے اور اس بات کا علم ان کے شوہر کو بھی ہے۔

اداکارہ مریم نفیس حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے ان کے کیرئیر سمیت ذاتی موضوعات پر بھی گفتگو کی جب کہ اس دوران اداکارہ نے سابق بوائے فرینڈ سے سلام دعا پر بھی بات کی۔

دوران شو  میزبان نے مریم نفیس سے سوال کیا اگر کوئی لڑکی آپ کو فولو کرے تو آپ ایک اچھے ازدواجی تعلق کیلئے ان لڑکیوں کو کیا مشورہ دیں گی؟

اس پر مریم نفیس نے  بتایا کہ ’ لڑکیوں کو اپنی ہربات شوہروں کو بتانی چاہیے  لیکن وہ بات سابق بوائے فرینڈ سے ملنے کی نہ ہو ‘ ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر رشتے کی کچھ حدود ہوتی ہیں جس پر دونوں کو عمل کرنا چاہیے، میں بھی اپنے شوہر کو ہر بات بتاتی ہوں۔

مریم نفیس نے اس  بات کی وضاحت کیلئے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ’ میری آج بھی  اپنے سابق بوائے فرینڈ سے  دعا سلام ہے، اگرچہ ہم دونوں کے درمیان اب کوئی تعلق نہیں لیکن میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کی فیملی سے بہت قریب ہوں، ان کی بہن آج بھی میری بیسٹ فرینڈ ہے اور اس بات کا علم میرے شوہر کو بھی ہے، انہیں اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں‘۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے  2021  میں امان احمد سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں :