Time 03 ستمبر ، 2024
پاکستان

مہنگائی کا بوجھ کم ہورہا ہے، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے: وزیراعظم

مہنگائی کا بوجھ کم ہورہا ہے، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے: وزیراعظم
ہم نے اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، یہ سفر طویل اور مشکل ہے مگر ناممکن نہیں: شہباز شریف کی کابینہ اجلاس میں گفتگو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

 وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمیں معیشت میں استحکام اوربہتری لانی ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے، ہم نے اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، یہ سفر طویل اور مشکل ہے مگر ناممکن نہیں۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، ہمیں اسمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے اور معیشت میں استحکام لانا ہے۔


مزید خبریں :