Time 04 ستمبر ، 2024
پاکستان

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
ایک نظریے اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے مگربدقسمتی سے ملک میں جو سیاست چل رہی ہے اس میں نظریات کہیں نہیں: رہنما اے این پی/ فائل فوٹو

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر  رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

زاہد خان نے کہا کہ ایک نظریے اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے مگربدقسمتی سے ملک میں جو سیاست چل رہی ہے اس میں نظریات کہیں نہیں، ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کرسکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔ 

یاد رہے کہ چند دن قبل بزرگ سیاستدان اور اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے بھی آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا تھا کہ 2024 کا الیکشن میں نے 85 سال کی عمر میں لڑا اب صحت مزید انتخابی سیاست کی اجازت نہیں دیتی،  ہم شہیدوں کے امین ہیں، سیاست سے علیحدگی اختیار نہیں کی، مرتے دم تک سیاست کرتا رہوں گا۔ 

مزید خبریں :