Time 05 ستمبر ، 2024
کھیل

رویندرا جڈیجا کی سیاست میں انٹری، اہلیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بی جے پی میں شامل

رویندرا جڈیجا کی سیاست میں انٹری، اہلیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بی جے پی میں شامل
فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے اپنی اہلیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر ہونے والے  رویندرا جڈیجا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرکے اپنے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔

جڈیجا  کی سیاست میں شمولیت کا اعلان بھارتی آل راؤنڈر کی اہلیہ ریوابا جو کہ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں نے ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔

جڈیجا کی اہلیہ  ریوابا گجرات کے شہر جام نگر سے  بی جے پی کی ایم ایل اے ہیں۔انہوں نے 2019 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور 2022 میں رکن پارلیمنٹ بنیں۔

یاد رہے کہ رویندرا جڈیجا  نے 72 ٹیسٹ میچوں میں 3 ہزار سے زائد رنز  اور 294 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے میں انہوں نے بھارتی کی جانب سے 197 میچ کھیلے ہیں جس میں  انہوں نے 2 ہزار  756 رنز بنائے اور 220 وکٹیں لیں۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جڈیجا نے 74 میچوں میں 515 رنز اور 54 وکٹیں حاصل کیں۔ 

رواں سال بھارت کے  ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جڈیجا نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :