Time 08 ستمبر ، 2024
دنیا

ویڈیو: سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا جنون، نوجوان کو منہ میں سانپ لینا مہنگا پڑ گیا

بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ایک گاؤں میں نوجوان سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے اپنی غفلت کے باعث موت کی نیند سوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک 20 سالہ نوجوان شیو راج کے سر پر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا بھوت سوار تھا، کچھ الگ کرنے کی خواہش میں نوجوان نے سانپ کو منہ میں لے کر ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیو راج اور اس کے والد سانپوں کو مار کر روزی کماتے ہیں، کوبرا کو بھی دونوں نے پکڑا اور شیوراج کے والد نے ویڈیو بناتے وقت اسے سانپ کو منہ میں رکھنے کو کہا۔

نوجوان کی سانپ کو منہ میں لینےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے کافی لمبے سانپ کو منہ میں رکھے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران سانپ نے منہ میں کاٹ لیا جس کے بعد اسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

مزید خبریں :