Time 08 ستمبر ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت نے بلند معیار تعلیم کیلئے ہمیشہ خاص توجہ مرکوز رکھی: مراد علی شاہ

سندھ حکومت نے بلند معیار تعلیم کیلئے ہمیشہ خاص توجہ مرکوز رکھی: مراد علی شاہ
مائیکرو اسکول کے قیام سے 3 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی اداروں کا حصہ بنائیں گے: وزیراعلیٰ سندھ/ فائل فوٹو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیم کے بلند معیار کے لیے ہمیشہ اپنی توجہ مرکوز  رکھی ہے۔

مراد علی شاہ نے عالمی یوم خواندگی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  دنیا میں وہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کا تعلیمی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تعلیم کے بلند معیار کیلئے ہمیشہ خاص توجہ مرکوز کی ہے، اسکول سے باہر بچوں کو اسکول لانے کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ مائیکرو اسکول کے قیام سے 3 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی اداروں کا حصہ بنائیں گے۔

مراد علی شاہ  کے مطابق  جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر تعلیمی نظام میں جدت لا رہے ہیں، ایک لاکھ ڈیجیٹل اسکول آئندہ 2 سال میں قائم کرنے کے عزم کو پورا کریں گے۔

مزید خبریں :