10 ستمبر ، 2024
ریاض: سعودی عرب نے 12 سال بعد شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دمشق میں سعودی سفارتخانہ کھلنے کی تقریب میں شامی حکومتی عہدیداروں اور سفارت کاروں اور اسکالرز نے شرکت کی۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی سفارتخانہ کھلنا شام اور سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ کا اہم دن ہے۔
اس سے قبل رواں سال مئی میں سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیصل المجفیل کو شام میں اپنا نیا سفیر تعینات کیا تھا۔
سال 2012 میں سعودی عرب نے شام میں خانہ جنگی کہ بعد وہاں سے اپنا سفارت خانہ بند کرکے سفیر واپس بلا لیا تھا۔
شام نے گزشتہ سال دسمبر میں سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔