Time 11 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ اروڑا نے والد کی خودکشی کے بعد اپنے پہلے بیان میں کیا کہا؟

ملائیکہ اروڑا نے والد کی خودکشی کے بعد اپنے پہلے بیان میں کیا کہا؟
جس وقت انیل اروڑا نے خودکشی کی ملائیکہ اس وقت والد کے گھر میں موجود نہیں تھیں— فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے والد کی خودکشی نے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں ملائیکہ اروڑا نے کہا کہ ان کے والد ایک نہایت پیار کرنے والے انسان اور ایک بہترین دوست تھے۔ 

ملائیکہ اروڑا نے کہا کہ اس نقصان سے ان کا  خاندان گہرے صدمے میں ہے، انہوں نے میڈیا اور اپنے چاہنے والوں سے درخوست کی کہ اس موقع پر ان کی پرائیوسی کا احترام کیا جائے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ ماڈل و اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے آج عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی تاہم پولیس کو خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

بتایا جارہا ہے کہ جس وقت انیل اروڑا نے خودکشی کی ملائیکہ اس وقت والد کے گھر میں موجود نہیں تھیں۔

انیل اروڑا نے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔

ملائیکہ اروڑا کے والدین میں علیحدگی اس وقت ہوئی جب وہ 11 سال اور ان کی بہن اداکارہ امریتا راؤ 6 سال کی تھیں، دونوں کی پرورش ان کی ماں جوائس پولی کارپ نے کی۔

مزید خبریں :