12 ستمبر ، 2024
آزاد کشمیر سے شدید زخمی حالت میں ریسکیو کی جانے والی مادہ تیندوے کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر کی درخواست پر اسلام آباد وائلڈ لائف ٹیم نے مادہ تیندوے کو ریسکیو کیا تھا جس کے بعد ایکسرے رپورٹ میں مادہ تیندوے کو 4 گولیاں لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ آزاد کشمیرسے زخمی حالت میں ریسکیو ہونے والی مادہ تیندوے کی حالت بگڑنے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اب تک مادہ تیندوے کے جسم سے صرف ایک گولی نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں، 2 گولیاں تیندوے کی ریڑھ کی ہڈی اور ایک سینے کے قریب ہے۔