12 ستمبر ، 2024
بھارت میں ایک شخص نے مشہور دکان سے سموسہ خریدا جس میں سے مینڈک کی ٹانگ نکل آئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں ایک شخص مشہور دکان سے سموسہ خریدنے گیا۔
اس شخص نے سموسمہ خریدا اور کھانے لگا لیکن وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس میں مینڈک کی ٹانگ تھی، غصے کے مارے متاثرہ شخص نے پولیس کو شکایت کردی۔
پولیس نے شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دکان پر چھاپہ مارا اور مالک کو گرفتار کرلیا جب کہ محکمہ فوڈ کی جانب سے دکان میں موجود کھانے کے نمونوں کو ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کا خلاصہ اس شخص نے سوشل میڈیا پر بھی کیا اور بھارت کی فوڈ اینڈ سیفٹی کنٹرول پر سوال اٹھائے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صفائی کی ناقص صورتحال پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں کھانوں سے کبھی لال بیگ، چھپکلی جیسے کیڑے نکلنے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔