Time 14 ستمبر ، 2024
صحت و سائنس

پاؤں دھونے کی عادت کے صحت پرحیرت انگیز فوائد

پاؤں دھونے کی عادت کے صحت پرحیرت انگیز فوائد
پاؤں دھونے سے آپ کے پاؤں نہ صرف گرد و غبار سے پاک ہوجائیں گے بلکہ پاؤں بیکٹیریا اور فنگل انفیکشن سے بھی بچ جائیں گے/  فائل فوٹو

دن بھر کام کاج کرکے گھر آنے کے بعد پاؤں دھونے کی عادت کو لازمی اپنانا چاہیے جس کے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پاؤں دھونے سے آپ کے پاؤں نہ صرف گرد و غبار سے پاک ہوجائیں گے بلکہ پاؤں بیکٹیریا اور فنگل انفیکشن سے بھی بچ جائیں گے جب کہ ساتھ ہی آپ کو ذہنی اور جسمانی سکون بھی حاصل ہوگا۔

نیند کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت

رات کو سونے سے قبل پاؤں صاف کرنے سے آپ کی نیند بہتر ہوسکتی ہے کیونکہ پاؤں دھونے سے دن بھر کی تھکن دور ہوتی ہے اور پاؤں پر پڑنے والا ٹھنڈا پانی آپ کو ذہنی سکون بھی دیتا ہے جس کے سبب آپ پر سکون نیند سو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ  تیل کے چند قطرے پاؤں پر لگا کر مالش کریں تو آپ کو سکون ملے گا اور ذہنی تناؤ بھی کم ہوگا۔

ذہنی صحت کو بہتر کرے

اپنے پیروں کو دھونا نہ صرف حفظان صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

ماہرین صحت کا بتانا ہےکہ پاؤں میں پسینہ زیادہ آتا ہے، اگر آپ فنگل اوربیکٹیریل انفیکشن سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے پاؤں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

 ماہرین صحت کے مطابق پاؤں کو باقاعدگی سے دھونے سے آپ کی تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور دماغ کو سکون ملتا ہے، اس سے آپ کے خون کی گردش بھی بہتر ہوتی ہے۔

مزید خبریں :