18 فروری ، 2013
پشاور…پشاور میں باڑا روڈ پر خیبرایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس کے قریب شدید فائرنگ ہورہی ہے، فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوا۔ذرائع کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ کے دفترمیں موجودقیدیوں نے فرارہونے کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔فائرنگ کے دوران باڑا روڈ پردھماکا بھی سنا گیا، ذرائع کے مطابق وہاں قیدیوں کی سماعت اور جرگا بھی ہوتا ہے،جائے وقوع پر فوجی جوان بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔