Time 16 ستمبر ، 2024
کھیل

چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب کی پینتھرز نے شاہین کی لائنز کو 84 رنز سے ہرا دیا

چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب کی پینتھرز نے شاہین کی لائنز کو 84 رنز سے ہرا دیا
چیمپئنز ون ڈے کپ کے 5ویں میچ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے مات دے دی۔—فوٹو: پی سی بی 

چیمپئنز ون ڈے کپ کے 5ویں میچ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے مات دے دی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 47ویں اوور میں 283 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مبصر خان نے 90 اور حیدر علی نے 84 رنزاسکور کیے ، دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 144رنز بنے، کپتان شاداب خان نے 37رنز کی اننگز کھیلی۔

لائنز کی جانب سے احمد دانیال اور شاہین آفریدی نے 3،3  وکٹیں حاصل کیں۔

284 رنز کے ہدف کے جواب میں لائنز کی ٹیم 36ویں اوور میں 199رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

امام الحق 60رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ عرفان خان نے 35رنز بنائے۔پینتھرز  کی جانب سے شاداب خان اور اُسامہ میر نے 3،3  کھلاڑی آؤٹ کیے ۔

 پینتھرز نے ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 2 میں کامیابی ملی ہے جبکہ لائنز کو اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :