Time 16 ستمبر ، 2024
دنیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سعودی ولی عہد کو دورہ ایران کی دعوت

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت دے دی۔ 

تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو باضابطہ دعوت نامہ دیا گیا ہے اور وہ خود بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ 

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے اسرائیل ایران کو علاقائی جنگ میں گھسیٹنا چاہتا تھا لیکن امن و استحکام کے لیے خود کو روکا تاہم ایران اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ 

ایرانی صدر نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل یمن کے حوثیوں کو دینے کی بھی تردید کی۔

مزید خبریں :