Time 18 ستمبر ، 2024
کاروبار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی
 عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 2569 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 2569 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :