Time 19 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

'اسٹیج میرے لیے مندر ہے‘، ارجیت سنگھ مداح کی حرکت پر ناراض ہوگئے

معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر رکھا ہوا ایک مداح کا کھانا ہٹادیا اور اسٹیج کو اپنے لیے مندر قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ ان دونوں بین الاقوامی دورے پر ہیں جہاں  حال ہی میں  انہوں نے لندن میں ایک کانسرٹ میں پرفارم کیا جس میں مداحوں کی بڑی تعداد نظر آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانسرٹ کے دوران ارجیت سنگھ پرفارم کررہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے کھانے کا باکس اسٹیج پر رکھ دیا جس پر گلوکار نے اعتراض کیا۔

گلوکار نے اپنی پرفارمنس کو بیچ میں روکتے ہوئے مداح سے کہا کہ معذرت یہ میرا مندر ہے، آپ یہاں کھانا نہیں رکھ سکتے، اس کے ساتھ ہی ارجیت نے کھانا اٹھا کر انتظامیہ کے حوالے کردیا اور اپنی پرفارمنس کو پھر سے جاری رکھا۔

سوشل میڈیا پر ارجیت سنگھ کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور گلوکار کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :