Time 20 ستمبر ، 2024
پاکستان

9 مئی کے مفرور 3700 ملزمان کو لاہور جلسے کے موقع پرگرفتار کرنے کا فیصلہ، پولیس ٹیمیں تشکیل

9 مئی کے مفرور 3700 ملزمان کو لاہور جلسے کے موقع پرگرفتار کرنے کا فیصلہ، پولیس ٹیمیں تشکیل
آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتاریاں کی جائیں گی: ذرائع پنجاب حکومت— فوٹو:فائل

پنجاب حکومت کے اجلاس میں 9 مئی کے مفرور 3700 ملزمان کو لاہور کے جلسے کے موقع پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کاہنہ میں رنگ روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی۔

ضلعی انتظامیہ نے 43 شرائط و ضوابط کے ساتھ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی ہے اور ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور جلسے کا وقت 3 بجے سے 6 بجے تک ہو گا۔

ذرائع  کے مطابق پنجاب حکومت کے اجلاس میں 9 مئی کے مفرور 3700 ملزمان کو لاہور کے جلسے کے موقع پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع پنجاب حکومت نے بتایاکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتاریاں کی جائیں گی۔

پنجاب پولیس نے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

مزید خبریں :