Time 28 ستمبر ، 2024
پاکستان

سندھ کی تمام 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع

سندھ کی تمام 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع
14ستمبر سے سندھ کے شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے علاوہ کراچی کی 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ کے ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے شہری گھر یا کسی بھی ملک میں بیٹھ کر آن لائن ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ بھی بنوا سکتے ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنسنگ کے حوالے سے ایک اور اچھی خبر ہے کہ اب سندھ بھر کے شہری اپنے شہروں میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں، پہلے یہ سہولت صرف کراچی کلفٹن کی ایک برانچ میں دستیاب تھی۔

ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لائسنسنگ اقبال دارا کے مطابق اب انٹرنیشنل پرمٹ کے اجرا کا آغاز آن لائن اور سندھ بھر کی 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں 14ستمبر سے سندھ کے شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے علاوہ کراچی کی 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی اقبال دارا کے مطابق نئی سہولت کے شروع ہونے سے جمعرات تک سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کلفٹن برانچ سے 693 جاری کیے گئے، ڈی ایل حیدر آباد میں 52، ڈی ایل کورنگی سے 23، ڈی ایل ملیر سعید آباد سے 1،1، ڈی ایل ناظم آباد سے 104 سمیت پی ایف سی ساؤتھ سے 65 ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا ہو چکا ہے، شہری اپنے گھر بیٹھے آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کراچکے ہیں۔

اقبال دارا کے مطابق کوئی بھی شہری اگر وہ سندھ سے جاری مستقل ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہیں تو انہیں کسی ڈرائیونگ لائسنس برانچ جانے کی ضرورت نہیں وہ اپنے گھر یا کسی بھی ملک میں بیٹھے اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کر اسکتے ہیں جو ٹی سی ایس کے ذریعے ان کے دیے گئے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس ایک ہزار 88 روپے آن لائن ادا کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں :