29 ستمبر ، 2024
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین نے اپنی بیٹی جہاں آرا سعید کی تصاویر پہلی بار شیئر کر دیں۔
ہفتے کی شب عروہ اور فرحان کی جانب سے انسٹاگرام پر مشترکہ فوٹو شوٹ کی تصاویر اور کچھ ویڈیوز شیئر کی گئیں جو کہ لندن میں ایوارڈز کی تقریب سے قبل کیا گیا۔
اس فوٹو شوٹ میں اداکار جوڑے نے اپنی بیٹی جہاں آرا سعید کا چہرہ بھی دنیا کو دکھادیا۔
کیپشن میں عروہ اور فرحان نے لکھا 'آج رات پھر سے ہم 3 ہیں'۔
دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں برس کے آغاز پر 3 جنوری کو ہوئی تھی، اکتوبر 2023 میں اس معروف جوڑی کی جانب سے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا گیا تھا۔
دونوں کی جانب سے 6 اکتوبر کو کی گئی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشااللہ‘۔
واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2020 کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس پر براہ راست کوئی لب کشائی نہیں کی تھی۔
تین سال کے دوران دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ لی گئی تصویر بھی پوسٹ نہیں کی تھی۔
تاہم 2023 کی عیدالفطر پر جوڑے نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔