29 ستمبر ، 2024
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں مجاہدین اور ہماری تحریک ثابت قدم ہے۔
حماس ترجمان خالد قدومی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا دشمن سفارتکاری کو نہیں مانتا، ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں۔
خالد قدومی نے کہا کہ ہم صبر کرتے رہے اور اسرائیل کو جواب نہ دیا تو اس کی جرات اور بڑھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران غزہ میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، خطے کی کشیدہ صورتحال کےحل کے لیے عالمی برادری کوکردار ادا کرناہوگا۔
حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر خطے کی ری انجنیئرنگ میں مصروف ہے، اسرائیل کو جواب دینا ہمارا فرض ہے۔
خالد قدومی نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔