29 ستمبر ، 2024
اسلام آباد: ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر تاریخ میں توسیع پرغور ہوسکتا ہے۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہےکہ وزیر اعظم کو تاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائےگی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پر بہت بوجھ ہے۔ 28 ستمبر تک 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔
دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ ویب سائٹ کے تکنیکی مسائل کے ازالے کے لیے مناسب وقت دیا جائےگا، یقینی بنائیں گےکہ کوئی شہری ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے محروم نہ رہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔