Time 29 ستمبر ، 2024
صحت و سائنس

ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردیے

ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردیے
ڈاؤ یونیورسٹی کے زیراہتمام ٹیسٹ میں سندھ بھر سے 22 ہزار 366 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں،فوٹو: فائل

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی نے میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے نتائج جاری کردیے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے زیراہتمام ٹیسٹ میں سندھ بھر سے 22 ہزار 366 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیسٹ میں کامیابی کی شرح 58 اعشاریہ 79 رہی۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے زیر  اہتمام ٹیسٹ میں سندھ بھر سے38 ہزار  41 امیدوار  شریک ہوئے۔

اوجھا اور  این ای ڈی کے دونوں ٹیسٹ سینٹرز  میں کل 12 ہزار  572  امیدواروں نے حصہ لیا۔دونوں مراکز  سے ایم بی بی ایس کے لیے  اہل امیدواروں کی تعداد 6  ہزار 947 ہے۔ دونوں مراکز  سے  بی ڈی ایس کے لیے اہل امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 941  ہے۔

کراچی میں ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی اور  ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں ہوئے۔ جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ٹیسٹ ہوئے۔

ضلع شہید بے نظیر آباد میں بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں ٹیسٹ ہوئے۔ لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ اسکول اور سکھر میں آئی بی اے پبلک اسکول میں ٹیسٹ لیےگئے۔


مزید خبریں :