30 ستمبر ، 2024
جی میل میں صارفین کے تحفظ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
30 ستمبر سے جی میل میں نئے پاس ورڈ رولز کا اطلاق ہو رہا ہے جس کا مقصد صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد گوگل کی جانب سے ایسی ایپس کو جی میل اکاؤنٹ تک رسائی سے روکا جائے گا جو اسے کم محفوظ محسوس ہوں گی۔
ان میں ایسی تھرڈ پارٹی ایپس اور ڈیوائسز بھی شامل ہیں جو لاگ ان کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ پر انحصار کرتی ہیں۔
اس اپ ڈیٹ کے ذریعے گوگل کی جانب سے کو لاگ ان کے زیادہ محفوظ طریقہ کار پر منتقل کیا جائے گا۔
آئندہ چند ہفتوں کے دوران گوگل کی جانب سے جی میل سکیورٹی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ ونڈوز، میک او ایس اور اینڈرائیڈ پر کروم براؤزر کے صارفین کے لیے پاس کیز کا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔
اسی طرح ہیکرز کے حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوانٹم کرپٹوگرافی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
گوگل کی جانب سے جی میل کی اس اپ ڈیٹ کے لیے ایک سال سے تیاری کی جا رہی تھی۔
کمپنی کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے یوزر نیم اور پاس ورڈ پر مشتمل لاگ ان کے پرانے طریقہ کار کو ختم کر دیا جائے گا تاکہ اکاؤنٹ تک دیگر کی رسائی کا خطرہ کم از کم ہوسکے۔
30 ستمبر سے گوگل ورک اسپیس کے تمام صارفین کو لاگ ان ہونے کے لیے زیادہ محفوظ طریقہ کار کو اپنانا ہوگا۔
اس تبدیلی کا اطلاق تمام گوگل ورک اسپیس اکاؤنٹس پر ہوگا۔