Time 01 اکتوبر ، 2024
پاکستان

لاہور: جوہر ٹاؤن کے مین روڈ پر اچانک گڑھا بن گیا، کار اور 2 موٹرسائیکلیں اندر گرگئیں

لاہور: جوہر ٹاؤن میں مین روڈ پر اچانک گڑھا بن جانے سے ایک کار اور 2  موٹر سائیکلیں گڑھے میں جاگریں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق  گڑھا بن جانے کا واقعہ  جوہر ٹاؤن میں شوکت خانم اسپتال کے قریب مین روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کار اور 2 موٹرسائیکلیں گڑھے میں گرگئیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس  کا بتانا ہے کہ لوگوں نے سیڑھی لگا کر گڑھے میں پھنسے لوگوں کو نکالا تاہم کاراور موٹرسائیکل سوار تمام لوگ محفوظ رہے۔

بعد ازاں سی ٹی او کے حکم پر مین بلیوارڈ جوہرٹاؤن سے ڈائیورشن لگوا کر کرین کے ذریعے گاڑی اور موٹرسائیکلوں کو نکال لیا گیا۔

گڑھے کی وجہ سے مین روڈ پر ٹریفک بندہونے کے باعث دوسری شاہراہوں پر رش بڑھ گیا جس کے لیےاضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :