Time 01 اکتوبر ، 2024
دنیا

بھارت: سفاک بیٹوں نے ماں کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا

بھارت: سفاک بیٹوں نے ماں کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا
 خاتون شوہر کے مرنے کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال سے اپنے بیٹوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی : بھارتی پولیس/فوٹوفائل 

بھارت کی مشرقی ریاست تریپورہ میں دو سفاک بیٹوں نے 62 سالہ ضعیف ماں کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلخراش واقعہ گزشتہ ہفتے ریاست تریپورہ کے مغرب میں واقع کمھار باڑی کے گاؤں میں پیش آیا جہاں  گھریلو جھگڑے  کو وجہ بناکر بیٹوں نے ماں کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا۔

بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون شوہر کے مرنے کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال سے اپنے بیٹوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی، پولیس نے اطلاع ملنے پر  جائے وقوعہ پر  چھاپہ مار ا اور درخت سے بندھی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔

بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے  جب کہ پولیس نے ماں کو مبینہ طور پر زندہ جلانے والے  دونوں بیٹوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :