Time 01 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی: ورلڈکلچر فیسٹیول میں آج پاکستانی تھیٹر ’تعلیم بالغاں‘ پیش کیا جائیگا

کراچی: ورلڈکلچر فیسٹیول میں آج پاکستانی تھیٹر ’تعلیم بالغاں‘ پیش کیا جائیگا
26 ستمبر سے جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 30 اکتوبر تک جاری رہے گا/ فائل فوٹو

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی جاری ہے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں آج رات 8 بجے پاکستانی تھیٹر'تعلیم بالغاں' پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں 40 ممالک کی نمائندگی ہے جب کہ 100سے زائد کلچرل پرفارمنس ہوں گی۔

26 ستمبر سے جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 30 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں 450 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔


مزید خبریں :